12 مارچ، 2026، 3:02 PM

ایرانی جزائر پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، قالیباف کا سخت انتباہ

ایرانی جزائر پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، قالیباف کا سخت انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی جزائر کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "وطن یا موت!"۔  

انہوں نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جزائر پر کسی بھی قسم کی جارحیت، تمام تر محدودیتوں کو ختم کر دے گی۔

قالیباف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی تمام تر ضبط و تحمل کو ترک کر دے گا اور خلیج فارس میں غاصبوں کا خون بہا دیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی پوری ذمہ داری صدر ٹرمپ پر عائد ہوگی۔ یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

News ID 1938486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha